پی ٹی آئی کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل منتقل کردیاگیا ۔پرویز الٰہی کو صبح 5 بجے کیمپ جیل سے نکالا گیا اور بذریعہ موٹروے انہیں اڈیالہ جیل پہنچایا گیا ہے۔پرویز الٰہی کو ہائی پروفائل کیس کی وجہ سے حکومت کی منظوری سے کیمپ جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کیاگیا ہے۔پرویز الٰہی کا اڈیالہ جیل میں طبعی معائنا مکمل کرلیا گیا ان کو کس کلاس میں رکھاجائیگا اس کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔
Leave a Comment