لاہور، ملتان، بہاولپور، گھوٹکی:پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح کم ہونے کے باوجود جنوبی علاقوں میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، سیلاب کے ریلے جنوبی پنجاب سے آگے بڑھتے ہوئے سندھ میں بھی تباہی پھیلانے لگے ہیں، کچے کے علاقے میں سیکڑوں دیہات زیر آب آ گئے۔شجاع آباد کے علاقے جلالپور کھاکھی میں 45 سال شخص اپنے مویشیوں کو سیلابی پانی سے باہر نکالنے کی کوشش میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا، پولیس نے لاش قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔دریائے ستلج میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے چشتیاں کے 47 موضع جات زیر آب آ گئے، موضع راجو شاہ، بونگہ جھیڈ، مزید شاہ، بلاول، میرن شاہ شدید متاثر ہوئے، گنا، چاول، مکئی اور تل کی فصلیں زیر آب آ چکی ہیں، 48183 ایکڑ زرعی رقبہ متاثر ہوا۔چاچڑاں کے مقام پر درمیانے درجے کے سیلاب سےدرجنوں بستیاں اور سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں زیر آب آ گئی ہیں۔
اوچ شریف کے 25 دیہات پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں، زمینی رابطہ منقطع ہو گیا، چک کہل، بڈانی، سرور آباد، اسماعیل پور، جھانگڑہ شرقی، خیرپور ڈاہا شدید متاثر ہوئے۔اوچ شریف کے 36 موضع جات میں مکانات منہدم ہو چکے ہیں اور ہزاروں ایکڑ رقبہ پر کھڑی فصلیں بھی ڈوب گئی ہیں، سیلاب میں پھنسے متاثرین کو خوراک کی قلت کا سامنا ہے جبکہ پرائیویٹ کشتی مالکان سامان منتقل کرنے کے لئے 40 ہزار روپے تک وصول کر رہے ہیں۔
اوچ شریف کے شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ان علاقوں کا دورہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔علی پور کے دیہات گھلواں دوم ،چوکی گبول،مڑی اوردیگرعلاقے سیلابی پانی کی لپیٹ میں ہیں، مکانات، بنیادی انفراسٹرکچر پانی میں ڈوبا ہوا ہے، ہزاروں ایکڑ رقبہ پر کھڑی فصلیں ڈوب گئیں ۔
تازہ ترین
چشتیاں، اوچ شریف، علی پور، شجاع آباد، منچن آباد میں ہر طرف تباہی کے مناظر
- by web_desk
- ستمبر 15, 2025
- 0 Comments
- 44 Views
- 1 دن ago

Leave feedback about this