چترال،دہشتگردوں کا حملہ پسپا ، 4 جوان شہید ، 12 دہشتگرد جہنم واصل تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

چترال،دہشتگردوں کا حملہ پسپا ، 4 جوان شہید ، 12 دہشتگرد جہنم واصل

چترال،دہشتگردوں کا حملہ پسپا ، 4 جوان شہید ، 12 دہشتگرد جہنم واصل

چترال،دہشتگردوں کا حملہ پسپا ، 4 جوان شہید ، 12 دہشتگرد جہنم واصل

سکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر کے قریب چترال کے علاقے کیلاش میں دو چیک پوسٹوں پر دہشتگردوں کے حملے کو پسپا کردیا ، تاہم حملے میں 4 جوان جام شہادت نوش کرگئے جبکہ 12 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیاگیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق جدید ترین ہتھیاروں سے لیس دہشتگردوں کے ایک بڑے گروپ نے ضلع چترال کے جنرل علاقے کیلاش میں پاکستان افغانستان سرحد کے قریب واقع دو پاکستانی فوجی چوکیوں پر حملہ کیا۔پاک فوج نے دہشتگردوں کے بڑے حملے کو پسپا کردیا اور دہشتگردوں کو بھاری نقصان پہنچایا ، اس دوران چار جوان شہید جبکہ جوابی کارروائی میں 12 دہشتگردوں کو جہنم واصل اور متعدد کو زخمی کردیاگیا ۔

Exit mobile version