انسداد دہشتگردی عدالت نے پرویز الٰہی کو دو روز جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

انسداد دہشتگردی عدالت نے پرویز الٰہی کو دو روز جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

انسداد دہشتگردی عدالت نے پرویز الٰہی کو دو روز جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

انسداد دہشتگردی عدالت نے پرویز الٰہی کو دو روز جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت نے تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا دو روزہ جسانی ریمانڈ منظور کرلیا۔پرویز الٰہی کو انسداد دہشتگرد ی عدالت کے ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں پیش کیا جہاں دوران سماعت پولیس نے پرویز الٰہی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ،پرویز الٰہی کے وکیل سردار عبدالرازق نے کہا کہ پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا میں تفتیش کاکوئی ذکر ہی نہیں پرویز الٰہی کے خلاف پولیس کے پاس کچھ تفتیش کرنے کیلئے ہے ہی نہیں عدالت کو دیکھنا ہوگا کیا واقعی ان سے تفتیش درکا ر ہے بھی یا نہیں ۔

Exit mobile version