پاکستان

چاہتے ہیں مسائل پارلیمنٹ کے اندر رہ کر حل کریں ، رئوف حسن

چاہتے ہیں مسائل پارلیمنٹ کے اندر رہ کر حل کریں ، رئوف حسن

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے ترجمان روف حسن نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں پارلیمنٹ کے تمام مسائل پارلیمان کے اندر رہ کر حل کریں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں رف حسن نے کہا کہ ہمارا جلسہ ہر حال میں ہوگا، انتظامہ روڑے اٹکاتی ہے تو ہم نہیں رکیں گے۔انہوں نے کہا کہ جلسے کی تحریک حامد رضا لیڈ کریں گے، جلسہ ہرحال میں ہو کے رہے گا، چاہتے ہیں پارلیمنٹ کے تمام مسائل پارلیمنٹ کے اندر رہ کرحل کریں۔پی ٹی آئی ترجمان نے مزید کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں ہم بلوچستان پر بات کریں گے، دیگر مسائل کے حل کے لیے بھی اے پی سی بلائی جا رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اختر مینگل کا مدعا بہت الارمنگ ہے، ان کا استعفی دینا مایوس کن ہے، ہم نے کوشش کی تھی کہ وہ اپنا استعفی واپس لے لیں، ہمارا ایک اور وفد اختر مینگل کے پاس جارہا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image