پی پی ہمارے اور ہم اس کے مینڈیٹ کو تسلیم کریں تو بات آئے بڑھے گی،حافظ نعیم پاکستان Roze News
پاکستان

پی پی ہمارے اور ہم اس کے مینڈیٹ کو تسلیم کریں تو بات آئے بڑھے گی،حافظ نعیم

پی پی ہمارے اور ہم اس کے مینڈیٹ کو تسلیم کریں تو بات آئے بڑھے گی،حافظ نعیم

پی پی ہمارے اور ہم اس کے مینڈیٹ کو تسلیم کریں تو بات آئے بڑھے گی،حافظ نعیم

کراچی:امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پی پی ہمارے اور ہم اسکے مینڈیٹ کو تسلیم کریں تو بات آئے بڑھے گی۔حافظ نعیم الرحمن نے بلدیاتی انتخابات میں دوبارہ گنتی کے نام پرجماعت اسلامی کی اکثریت کو کم کرنے کے حوالے سے ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کا چا ر دن گزر جانے کے باوجود معاملہ ختم نہیں ہورہا،آر اوز کی جانب سے دھاندلی کی جارہی ہے اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنے لئے ار آوز کو تعینات کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ڈھائی سال بعد الیکشن ہوا وہ بھی چا ر بار ملتوی ہوکر،آخریوقت تک غیر یقینی صورتحال رکھی گئی تاہم لوگ ووٹ نا ڈال سکیں،حکومت کو اختیار دینا نہیں چاہتی،آخری گھنٹوں تک کنفیوژن برقرار رکھی کہ لوگ ووٹ نہ ڈال سکیں،لوگوں نے پچیس فیصد سے زائد ووٹ کاسٹ کیے،اتنی کوششوں کے بعد الیکشن جو ہوا وہ بھی مسائل کاشکار رہا۔

Exit mobile version