پاکستان

پی پی جوائن کی نہ دوسری پارٹی میں جانے کا سوچ سکتاہوں ، اسدعمر

پی پی جوائن کی نہ دوسری پارٹی میں جانے کا سوچ سکتاہوں ، اسدعمر

سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی جوائن کی نہ دوسری پارٹی میں جانے کا سوچ سکتا ہوں۔لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ میرے بارے میں غلط خبریں چلائی جا رہی ہیں کہ میں نے پیپلز پارٹی جوائن کر لی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ میں لاہور میں ہوں اور دوسری پارٹی میں جانے کا سوچ بھی نہیں سکتا، فواد چودھری بہت گولہ باری کر رہے ہیں، انہیں یہی کہوں گا کہ وہ ہاتھ ہلکا رکھیں۔قبل ازیں لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں 9 مئی واقعات میں اسد عمر کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔عدالت نے استفسار کیا کہ کیا اسد عمر شامل تفتیش ہوئے ہیں؟ جس پر وکیل نے کہا کہ جی اسد عمر شامل تفتیشی ہوئے ہیں، پولیس افسر نے کہا کہ تینوں مقدمات میں تفتیشی افسر عدالت میں موجود نہیں ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image