پی ٹی آئی رہنماؤں کا عمران خان پر حملےکے ملزم کے ویڈیو بیان پر تحفظات کا اظہار پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین دنیا

پی ٹی آئی رہنماؤں کا عمران خان پر حملےکے ملزم کے ویڈیو بیان پر تحفظات کا اظہار

ایک بیان میں حماد اظہرکا کہنا تھا کہ یہ اتنا آسان نہیں کہ فوری اعتراف آ گیا ہے، عوام کو بیوقوف سمجھنا بندکریں۔

ویڈیو: عمران خان پر حملہ کرنے والے شخص کا بیان سامنے آگیا

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ قاتل کرائے پر مقرر کیےگئے، ماضی میں پیسوں کےعوض خودکش حملہ آوروں کی خدمات حاصل کی جاتی رہی ہیں۔

شہباز گل کا کہنا ہےکہ ویڈیو میں اقبالی بیان دینے والا شخص اور فائرنگ کرنے والے کے کپڑوں میں فرق ہے، قوم اتنی بے وقوف نہیں ہے۔

خیال رہے کہ پولیس کو دیے گئے ویڈیو بیان میں حملہ آور کا کہنا تھا کہ اس نے عمران خان کو مارنے کی کوشش اس لیے کی کیوں کہ اس کے مطابق عمران خان لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں، اذانیں ہو رہی تھیں اور ڈیک لگائے ہوئے تھے، شورکر رہے تھے، میرے ضمیر نے گوارا نہیں کیا۔

حملہ آورکا کہنا تھا کہ وہ صرف عمران خان کو مارنا چاہتا تھا، اس کے پیچھےکوئی نہیں ہےاور نہ ہی کوئی اس کے ساتھ ہے اس نے اکیلے ہی یہ کام کیا ہے۔

Exit mobile version