پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے رفاقت گیلانی گرفتار پاکستان Roze News
پاکستان جرائم

پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے رفاقت گیلانی گرفتار

پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے رفاقت گیلانی گرفتار

پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے رفاقت گیلانی گرفتار

پویس نے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے رفاقت گیلانی کو گرفتار کرلیا۔لیہ سے منتخب ہونیوالے تحریک انصاف کے سابق رکن پنجاب اسمبلی رفاقت گیلانی کو ملتان سے گرفتارکیاگیا ہے جس کی تصدیق پولیس کی جانب سے کی گئی ہے ۔پولیس کے مطابق رفاقت گیلانی کیخلاف نو مئی کو ملتان میانوالی روڈ بلاک کرنے ، فائرنگ اور گاڑیاں جلانے کا مقدمہ درج تھا۔پولیس کا بتانا ہے کہ رفاقت گیلانی کیخلاف دہشتگردی کی دفعہ کے تحت تھانہ چوک اعظم میں مقدمہ درج تھاجس کے بعد سے وہ ملتان میں اپنے قریبی عزیز کے گھر روپوش تھے۔رفاقت گیلانی لیہ کے حلقہ پی پی 283 سے ایم پی اے منتخب ہوئے تھے

Exit mobile version