پشاور:
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے وزیر اعلیٰ پنجا ب مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نہیں بلکہ مسلم لیگ ن دہشت گرد جماعت ہے، جو فارم 47 پر بنی ہے، فارم 47 کا استعمال سب سے بڑی دہشت گردی،اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک منتخب وزیراعلی کو لاپتہ کرنا دہشت گردی نہیں تو اور کیا ہے؟ پی ٹی آئی فارم 47 دہشت گردی کے خلاف احتجاج کر رہی ہے، دہشت گردی سے زیادہ نقصان فارم 47 حکومت نے ملک کو پہنچایا ہے۔ مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ فارم 47 کی جعلی حکومت نے ملک کو بنانا ریپبلک بنایا ہوا ہے، جعلی حکومت میں آئین اور قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔
تازہ ترین
پی ٹی آئی کے بارے میں مریم نواز کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ، بیرسٹر سیف
- by web_desk
- اکتوبر 6, 2024
- 0 Comments
- 104 Views
- 3 مہینے ago
Leave feedback about this