پشاور:مرکزی سکریٹری اطلاعات تحریکِ انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو طعنے دینے والوں نے آئی ایم ایف کیساتھ 3 سالوں میں4 معاہدے کئے۔شیخ وقاص کا کہنا تھا کہ آپ ہمیں بار بار بارودی سرنگوں کے طعنے دے رہے تھے، 8 فروری کے بعد ہی بارودی سرنگیں بچھائی ہوں گی۔
بلاول بھٹو صاحب کہہ رہے تھے یہ پی ٹی آئی نہیں، پی ٹی آئی ایم ایف ہے، انہوں نے الزام لگایا کہ آئی ایم ایف کی بارودی سرنگیں پی ٹی آئی نے بچھائیں، ہم انتظار کر رہے ہیں پی ڈی ایم ون اور ٹو بتائے آپ نے کونسی ڈیل ختم کی۔ جیب میں پیسے ہوں تو مہنگی چیز بھی سستی لگتی ہے، گزشتہ 2 سالوں میں ہر چیز کی قیمت بڑھی، زراعت میں منفی گروتھ ہوئی جس کی وجہ سے ملک میں مہنگائی ہوئی۔بانی پی ٹی آئی کے دور میں صنعت ڈبل ڈیجٹ میں گروتھ کررہی تھی، اسکے بعد ہر سال صنعت نے منفی گروتھ کی، 2025 میں غربت بڑھ کر 40.5 فیصد ہوگئی ہے۔
تازہ ترین
پی ٹی آئی کو طعنے دینے والوں نے آئی ایم ایف سے 3 سال میں 4 معاہدے کئے، شیخ وقاص اکرم
- by web_desk
- اپریل 10, 2025
- 0 Comments
- 254 Views
- 7 مہینے ago

Leave feedback about this