لاہور:تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل میں مزید تاخیر ہونے کی صورت میں استعفے دینے کا فیصلہ کرلیا۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹی لیڈر شپ کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے صوبائی اور مرکزی لیڈر شپ کو اپنے حتمی فیصلے سے آگاہ کردیا۔ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ یا اسمبلی کی تحلیل میں تاخیر پر عمران خان نے نئی حکمت عملی بناتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسمبلی کی تحلیل میں تاخیر ہوئی تو ہمارے ارکان استعفے دیکر پنجاب ا سمبلی سے باہر آجائیں گے۔علاوہ ازیں پی ٹی آئی کی سینئر لیڈر شپ نے عمران خان ارکان اسمبلی سے رابطوں کے حوالے سے بھی بریفنگ دی جس میں انہیں بتایا گیا کہ مزید2آزاد ارکان اسمبلی سے حمایت کے لئے بات چیت چل رہی ہے۔عمران خان نے ہدایت کی کہ پارٹی اعتماد کے ووٹ کا عمل تیزی سے مکمل کرے۔
پی ٹی آئی کا پنجاب اسمبلی کی تحلیل میں تاخیر پر استعفے دینے کا فیصلہ

ق لیگ پی ٹی آئی کا حصہ بن جائیگی،یہ نگران سیٹ اپ کو طول نہیں دے پائیں گے،عمران خان