اسلام آباد میں چکن اور آٹا مہنگا ہونے کے باعث شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق 3روز کے اندر مرغی کا گوشت80روپے فی کلو تک مہنگا ہوا ہے۔مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں مرغی کے گوشت کی قیمت680جبکہ زندہ چکن کی قیمت فی کلو395روپے تک پہنچ گئی ہے۔اس کے علاوہ چکی کے آٹے کی فی کلو قیمت150روپے تک پہنچ گئی ہے۔دوسری جانب کراچی میں بھی شہری مرغی کا گوشت اور انڈے مہنگے داموں خریدنے پرمجبور ہیں۔
اسلام آباد میں چکن اور آٹا مہنگا ہوگیا

اسلام آباد میں چکن اور آٹا مہنگا ہوگیا