پی ٹی آئی کا سری نگر ہائی وے پر جلسے کی اجازت کے لیے عدالت عالیہ سے رجوع پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

پی ٹی آئی کا سری نگر ہائی وے پر جلسے کی اجازت کے لیے عدالت عالیہ سے رجوع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سری نگر ہائی وے پر جلسے کی اجازت کے لیے عدالت عالیہ سے رجوع کر لیا۔

اسلام آبد ہائی کورٹ میں درخواست پی ٹی آئی کی طرف سے اسلام آباد ریجن کے پارٹی صدرعلی نواز اعوان نے دائر کی، جس میں وزارت داخلہ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ حقیقی آزادی لانگ مارچ کے انعقاد کے لیے درخواست گزار نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن سے رجوع کیا، 26 اکتوبر کو خط لکھا گیا لیکن ابھی تک این او سی نہیں جاری کیا گیا، سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق تحریک انصاف سری نگر ہائی وے پر جلسہ کر سکتی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پشاور موڑ، کشمیر ہائی وے کے مقام پر جلسہ کرنے کے لیے این او سی جاری کیا جائے، عدالت عالیہ ڈپٹی کمشنر کو این او سی جاری کرنے کے احکامات دے اور پولیس کو تحریک انصاف کے کارکنوں کو ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم جاری کرے۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہےکہ ڈپٹی کمشنر کو این او سی کے اجراء  کے لیے ہدایات جاری کی جائیں، نیز آئی جی اسلام آباد کو خصوصی حفاظتی انتظامات کے لیے بھی ہدایات جاری کی جائیں۔

Exit mobile version