پی ٹی آئی نے آج یوم تشکر و نجات منانے کا اعلان کیا ہے ۔پارٹی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف 16 ماہ ہر محیط راج کے اختتام پر آج یوم تشکر منائے گی ۔کور کمیٹی اجلاس میں پی ڈی ایم کی نااہل حکومت کی تباہی کا تفصیلی تجزیہ بدترین مہنگائی اور معیشت کی تباہی کی تفصیلات بھی عوام کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔کور کمیٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کیخلاف اپیل پر عدالتی سماعت پر بھی مایوسی کا اظہار کیا ہے ۔
Leave feedback about this