اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ نو مئی کو ریاستی اداروں ، قائد اعظم کی رہائشگا ہ اور شہدا کی یادگاروں پرحملہ کرنیوال ایک سیاسی جماعت کے ریاست دشمن عناصر کو پاکستانی قوم نشان عبرت بنتا دیکھنا چاہتی ہے۔حکومت اور ریاست قانون کے مطابق ان ملک دشمن عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے ہر حد تک جائیگی ۔احسن اقبال لکھتے ہیں پی ٹی آئی چیئرمین نوے کی دہائی میں کرکٹ اسٹار ضرور رہے ہیں لیکن کچھ ریاستی اداروں اور اسٹیبلشمنٹ کے کچھ افراد نے پورے ملک کے سیاستدانوں کو کرپٹ اور صرف ان کو غلط طورپر ایک ایماندا ر ، شریف اور قوم کا مسیحا بنا کر پیش کیا۔
Leave feedback about this