پاکستان تازہ ترین

پی ٹی آئی لانگ مارچ: وزیر داخلہ کی زیر صدارت اجلاس، ممکنہ چڑھائی کے حوالے سے حکمت عملی پر غور

پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ کے حوالے سے امن و امان سے متعلق اجلاس وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان کی زیر صدارت ہوا، پی ٹی آئی کے وفاق پر ممکنہ چڑھائی کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ ریاست کو کسی گروہ یا مسلح جتھے کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہونے دیں گے۔

اس ضمن میں پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ کے حوالے سے امن و امان سے متعلق وزارت داخلہ میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر سمیت چاروں صوبوں کے آئی جی اور چیف سیکرٹریوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں پی ٹی آئی کے وفاق پر ممکنہ چڑھائی کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیا گیا، شرکائے اجلاس نے وفاق پرممکنہ حملے کی صورت میں آئین اور قانون کی مکمل پاسداری کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

اجلاس کے دوران وزیر داخلہ نے کہا کہ چاروں صوبوں، گللگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے آئی جی اور چیف سیکرٹری آئین و قانون کی پاسداری کو یقینی بنائیں، کیونکہ غیر قانونی اقدام کو روکنا صوبائی حکومتوں کی آئینی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے، کسی سیاسی جماعت کو وفاق پر حملہ آور ہونے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image