اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا قافلہ زیرو پوائنٹ پل پہنچ گیا اور وہاں ڈی چوک کی جانب رواں دواں ،تحریک انصاف کے کارکنان اور رہنماوں پر مشتمل قافلہ اب اسلام آباد کے زیرو پوائنٹ کے مقام پر پہنچ چکا ہے اور ڈی چوک کی جانب آگے بڑھ رہا ہے۔ تحریک انصاف کے قافلہ جی 11 اور جی 9 سے گزرا جہاں پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان میں تصادم ہوا جب کہ اس وقت بھی دونوں جانب سے ایک دوسرے پر آنسو گیس کی شیلنگ جاری ہے اور پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے پولیس پر پتھراو بھی کیا جارہا ہے۔
گزشتہ رات بانی پی ٹی آئی عمران خان کے احتجاج کیلئے متبادل جگہ کی حامی بھرنے کے باوجود بشری بی بی نے ماننے سے انکار کردیا تھا اور بشری بی بی نے ہر صورت ڈی چوک جانے کا اصرار کیا ہے۔ بشری بی بی کا کہنا تھا کہ چند سازشی عناصر ڈی چوک کے بجائے دوسرے مقام پر ہمیں روکنا چاہتے ہیں، عمران خان نے مجھے ہر صورت ڈی چوک جانے کا کہا ہے، ڈی چوک سے کم کسی بھی مذاکراتی فیصلے پر کارکنان راضی نہیں ہیں۔وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے مذاکراتی معاملات پر مکمل خاموشی اختیار کیے رکھی ہے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر بھی کوئی فیصلہ نہیں کر سکے۔
تازہ ترین
پی ٹی آئی قافلہ زیروپوائنٹ پہنچ گیا، پولیس کی شدید شیلنگ
- by web_desk
- نومبر 26, 2024
- 0 Comments
- 52 Views
- 1 مہینہ ago
Leave feedback about this