احسن اقبال نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کا امکان مسترد کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کرنل شیر خان کا مجسمہ ،جناح ہاﺅس اور ایم ایم عالم کا جہاز پامال کیے گئے ۔انہوں نے کہا کہ یہ سب کام پی ٹی آئی رہنماﺅں کے ایما پر کیے گئے لیڈروں نے کہا جس کی جو جو ڈیوٹی ہے وہاں پہنچ جائے ۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان ڈائیلاگ کی آڑ میں اپنے ان جرائم سے این آر لینا چاہتے ہیں ۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ زیارت ریزیڈنسی جلانیوالوں کو تو ہم دہشتگرد کہیں لیکن عمران خان کے حامیوں نے چونکہ جینز اور جوگرز پہنے ہوئے تھے اس یے انہیں معارف کردیں

Leave feedback about this