نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سربراہ امریکا پر سازش کے بیانیے سے خود ہی پیچھے ہٹ گئے ، بعض اوقات سیاست دان عوامی حمایت حاصل کرنے کیلئے ایسا موقف اپنا لیتے ہیں ۔ نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ یقین دلاتا ہوں کہ انتخابی عمل مکمل صاف ، شفاف اور آزادانہ ہوگا، انتظامی سطح پر کسی خاص گروپ کی حمایت یا مخالفت نہں کی جائیگی ۔انتخابی حلقہ بندیاں آئینی ضرورت ہیں ، انتخابی حلقہ بندیوں پر اعتراض سابق پارلیمنٹ میں قانون سازی کے وقت کیاجاسکتا تھا ، ہم نے قانون اور آئین کے مطابق عمل کرنا ہے ، الیکشن کمیشن بھی غیر آئینی کام نہیں کرسکتا۔
پی ٹی آئی سربراہ امریکا پر سازش کے بیانیے سے خود پیچھے ہٹ گئے ، نگراں وزیراعظم

پی ٹی آئی سربراہ امریکا پر سازش کے بیانیے سے خود پیچھے ہٹ گئے ، نگراں وزیراعظم