پاکستان

پی ٹی آئی ریلی کے روٹ پر تعلیمی ادارے، بازار بند کرنے کا حکم

school پی ٹی آئی ریلی کے روٹ پر تعلیمی ادارے، بازار بند کرنے کا حکم

لاہور: لاہور میں پی ٹی آئی کی ریلی کے روٹ پر آنیوالے تعلیمی ادارے اور بازار دوپہر12 بجے تک کرنے کا حکم جاری کردیاگیا۔کمشنر لاہور چوہدری محمد علی رندھاوا نے سکیورٹی خدشات کے باعث پی ٹی آئی کی ریلی کے روٹ میں آنیوالے تمام اسکولز، کالجز دکانیں اورمارکیٹس دوپہر 12 بجے بند کرنے کا حکم جاری کیا۔ کمشنر لاہور کی جانب سے سیکرٹری اسکولز، ہائر ایجوکیشن، ڈپٹی کمشنر لاہور اور سیکرٹری آئی اینڈ سی کو بھی فیصلے سے آگاہ کردیا گیا، لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے گذشتہ روز پی ٹی آئی کو مشروط ریلی نکالنے کی اجازت دی تھی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image