اسلام آباد: پی ٹی آئی کی جانب سے ریلی کے اعلان کے بعد نگرا ن حکومت نے لاہور میں رینجرز کو طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق نگران حکومت نے پی ٹی آئی کی ریلی کو روکنے کیلئے رینجرزکو طلب کرلیا ہے۔ رینجرز کی نفری زمان پارک کیساتھ دیگر اہم مقامات پر بھی تعینات کیا جائیگا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گذشتہ روز پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی جانب سے لاہور میں ریلی نکالنے کا اعلان کیاگیا تھا جس کے بعد پنجاب حکومت نے لاہور میں دفعہ 144 نافذ کردی تھی۔
Leave a Comment