پی ٹی آئی رہنماؤں کی ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سے ملاقات، لانگ مارچ، دھرنے کی درخواست جمع پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

پی ٹی آئی رہنماؤں کی ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سے ملاقات، لانگ مارچ، دھرنے کی درخواست جمع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سے ملاقات کر کے لانگ مارچ اور دھرنے کی درخواست جمع کروا دی۔

تحریک انصاف اسلام آباد کے صدر علی نواز اعوان اور ڈاکٹر بابر اعوان نے ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن سے ملاقات کی، علی نواز اعوان نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے این او سی کے حوالے سے آج باقاعدہ طور پر درخواست جمع کروائی۔

پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے انتظامیہ سے جلسے اور دھرنے کے لیے جلد این او سی جاری کرنے کی ایک مرتبہ پھر درخواست کی گئی، پی ٹی آئی نے ضلعی انتظامیہ کے پاس 4 نومبر کے لیے جی نائن اور ایچ نائن کے درمیان لانگ مارچ/دھرنے کی درخواست دے رکھی ہے۔

ڈی سی آفس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ ٹریفک منصوبے اور راستوں کے حوالے سے ابتدائی طور پر ہمارا اتفاق ہو گیا ہے، علی اعوان اور ڈی سی اسلام آباد آپس میں رابطے میں رہیں گے۔

علی نواز اعوان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات چل رہے ہیں، ہمارا انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ ہم نے بہت سے انتظامات ابھی کرنے ہیں، لہذا ہمیں آج ہی این او سی جاری کیا جائے۔

انصافی رہنما نے مزید کہا کہ انتظامیہ وقت ضائع کر رہی ہے، آج شام تک انتظامیہ ہمیں این او سی کے ذریعے اجازت دے، انتظامیہ کی طرف سے ٹریفک منصوبے کی تکمیل بارے کا کہا جا رہا ہے۔

Exit mobile version