پاکستان

پی ٹی آئی احتجاج؛ کارکنان پشاور موٹروے پر جمع ہونا شروع، ملک کی اہم شاہراہیں بند، دارالحکومت سیل

پی ٹی آئی احتجاج؛ کارکنان پشاور موٹروے پر جمع ہونا شروع، ملک کی اہم شاہراہیں بند، دارالحکومت سیل

بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی کال پر آج اسلام آباد کی جانب مارچ اور ڈی چوک پر احتجاج کیا جائے گا جس کے لیے کارکنان پشاور موٹروے پر جمع ہونا شروع ہوگئے۔بانی تحریک انصاف کی ہدایت اور کال کے مطابق پی ٹی آئی کی قیادت نے آج کے احتجاج کو فیصلہ کن قرار دیا اور عوام سے بڑی تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے۔وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی قیادت میں خیبرپختونخوا سے قافلے صوابی پہنچیں گے اور پھر مرکزی قافلے کی صورت میں اسلام آباد کی جانب چل پڑیں گے۔علی امین گنڈا پور کا کہا تھا کہ عمران خان کی رہائی سمیت تمام مطالبات کی منظوری تک ڈی چوک پر بیٹھیں گے۔ وزیراعلی کے ترجمان کے مطابق کتنی ہی سڑکیں بلاک کی جائیں یا پھر کنٹینر لگائی جائیں، اسلام آباد پہنچ کر احتجاج کریں گے اور مطالبات منوائیں گے، راستے کھولنے کیلئے سرکاری نہیں بلکہ پرائیوٹ مشینری ساتھ لے کر جائیں گے۔پی ٹی آئی کی رہنما شاندانہ گلزار نے کہا کہ 12 گھنٹے لگیں یا 100 گھنٹے، ہر صورت میں ڈی چوک پہنچیں گے، حکومت سڑکیں کھودے یا کنٹینر لگائے جہاں راستہ بند ہوگا دھرنا وہیں پر شروع کردیں گے۔پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی اہلیہ بشری بی بی نے احتجاج میں شرکت نہ کرنے اور قافلوں کی وزیراعلی ہاس خیبرپختونخوا سے نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image