لاہور:چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے دعویٰ سامنے آیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے میدان مارلیا۔واضح رہے کہ کراچی اور حیدر آباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے نتائج موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے اور دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھی جیت کے دعوے کیے جارہے ہیں۔تاہم سماجی روابط کی ویب سائٹ پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹ کیا کہ پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا میدان مارلیا۔علاوہ ازیں پیپلزپارٹی کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر بھی کہا گیا کہ جامشورو کے بلدیاتی انتخابات میں 15انتخابی نشستیں پیپلز پارٹی نے جیت لی ہے۔
Leave feedback about this