پی پی سے تعلق رکھنے والے قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکر فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پی پی الیکشن سے بھاگنے والی نہیں ، ہم سیاسی لوگ ہیں عوام کے پاس جائیں گے ۔فیصل کریم کنڈی نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم یہ نہیں کہیں گے کہ ہم پیاز اور ٹماٹر کی قیمتیں کم کرنے نہیں آئے ، کنسولیڈیٹڈ فنڈ کا اجرا کا بینہ کی منظور ی سے مشروط ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آئین دینے والے ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل ہوا آج تک شہید ذوالفقار علی بھٹو کو انصاف نہیں ملا۔فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں ملک میں ایک ہی دن انتخابات ہوں ۔
Leave feedback about this