پاکستان

پیپلزپارٹی آج حیدر آباد اور رحیم یار خان میں سیاسی میدان سجائے گی ، جیالوں کیساتھ بڑی خبر آگئی

پیپلزپارٹی آج حیدر آباد اور رحیم یار خان میں سیاسی میدان سجائے گی ، جیالوں کیساتھ بڑی خبر آگئی

پیپلز پارٹی آج حیدرآباد اور رحیم یار خان میں سیاسی میدان سجائے گی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری حیدر آباد کے ٹاو¿ن حسین آباد میں شہید ذوالفقار علی بھٹو اسپورٹس کمپلیکس گراو¿نڈ میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسہ شام پانچ بجے شروع ہوگا، جس کے لیے پنڈال کو سجا دیا گیا ہے، کرسیاں بھی لگا دی گئی ہیں، ہال میں پارٹی پرچم لہرا رہے ہیں۔ دوسری جانب آصفہ بھٹو زرداری جنوبی پنجاب کے علاقے رحیم یار خان میں سیاسی پاور شو کریں گی۔آصفہ نواز چانگ ہاو¿س میں جلسہ عام سے خطاب کریں گی، جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، جلسہ گاہ میں 80 فٹ لمبا اور 30 فٹ چوڑا اسٹیج تیار کیا گیا ہے، شرکاءکے لیے 20 ہزار سے زائد کرسیاں لگائی گئی ہیں۔اسمبلی ہال کو پارٹی پرچموں سے مکمل طور پر سجایا گیا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image