اسلام آباد: حکومت نے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا ۔حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت بارہ روپے کمی کیساتھ 270 روپے ہوگئی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیم 30 روپے فی لیٹر کمی کیساتھ 258 روپے فی لیٹر ہوگئی ۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بارہ روپے کمی کی گئی ، موجودہ قیمتیں اکتیس مئی تک جاری رہیں گی ۔اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت زیادہ سے زیادہ عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کرتی ہے انہوں نے ٹرانسپورٹر حکام سے اپیل کی کہ حکومت نے عوام کو ریلیف دیدیا ، آپ بھی کرایوں میں کی کیلئے اقدامات کریں