پیر کو بھی چار سابق اراکین اسمبلی پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑ گئے ۔گوجرانوالہ سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر رانا نذیر احمد خان اور کراچی سے رکن سند ھ اسمبلی شہزاد اعوان نے پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کیا۔ملتان سے ٹکٹ ہولڈر شازیہ عباس کھاکھی اور سابق ایم پی اے سبین گل نے بھی سیاست چھوڑے کا اعلان کیا اور نومئی کے واقعات کی مذمت کی ۔دوسری جانب بھکر سے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے غضنفر عباس چھینہ نے بھی پارٹی چھوڑ دی ۔