پاکستان

پہلے غریب اور مزدور روتا تھا اب متوسط طبقہ بھی رو رہا ہے،سراج الحق

اسٹیبلشمنٹ غیر سیاسی ہونے کے اعلان کا عملی ثبوت دے، جماعت اسلامی

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان میں پہلے غریب اورمزدور روتا تھا اب متوسط طبقہ بھی رورہا ہے،حکمران پروٹوکول کے مزے لوٹ رہے ہیں۔منصورہ لاہورمیں منعقدہ علماء کنونشن میں خطاب کرتے ہوئے سراج ا لحق نے کہا کہ عوام کو لوٹاجارہا ہے اور چند حکمران اس پر پہرہ دے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ غریب کے پاس علاج کرانے کے پیسے نہیں اور حکومت سینکڑوں کی تعداد میں لگژری گاڑیاں منگوا رہی ہے۔سراج الحق نے کہاکہ حکمران اپنے آپ کو برہمن اور عوام کو شودر سمجھتے ہیں،اشرافیہ اور حکمرانوں کی وجہ سے قوم کا ہر بچہ مقروض ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image