اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی میں 8 روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا۔ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پر لیوی50 روپے تک لے جائی جائے گی، اس حوالے سے وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے آئی ایم ایف کی شرط کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا پورا فائدہ عوام کو منتقل نہیں کیا جا سکا ہے۔پٹرولیم مصنوعات پر پٹرولیم لیوی بڑھا کر ایڈجسٹمنٹ کی گئی ہے جس کے تحت ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی میں 5 روپے کا اضافہ کرتے ہوئے 45 روپے کردی گئی ہے جس کے باعث ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کسی قسم کی کمی نہیں کی گئی ہے اور اسے پٹرولیم لیوی سے ایڈجسٹ کردیا گیا ہے جبکہ مٹی کے تیل پر پٹرولیم لیوی میں 7.77روپے اضافہ کیا گیا ہے۔