دلچسپ و عجیب

پولینڈ کے ایک شہر کی کنگ کانگ بلی، جو اس کا پہچان بن چکی ہے

پولینڈ کے ایک شہر کی کنگ کانگ بلی، جو اس کا پہچان بن چکی ہے

وارسا: پولینڈ کے شہر زیچِن میں ایک آوارہ بلی سڑک کے کنارے رہتی ہے اور اب وہ اس شہر کی پہچان بن چکی ہے۔گاستک نامی بلی اب بھی سڑک کنارے پر رہتی ہے اور سات برس قبل جب یہاں پہنچی تھی تو بہت دبلی پتلی تھی۔ یہاں سے گزرنے والے افراد اسے شوق سے دیکھنے آتے ہیں بلکہ دیگر شہروں کے لوگ بھی نہ صرف اسے دیکھ کر خوش ہوتے ہیں بلکہ اسے کھانا وغیرہ بھی دیتے ہیں۔ اب یہ حال ہے کہ کھا پی کر یہ بلی بہت موٹی ہوچکی ہے۔گوگل پر ہزاروں افراد نے اسے 5 میں سے 4.9 اسٹارز ملے ہیں جو اس کی غیرمعمولی مقبولیت ثابت کرتے ہیں۔ جرمن سرحد کے قریب واقع پولینڈ کے اس قدیم شہر میں سیاح آتے رہتے ہیں جو ایک مشہور قلعے اور پارک کو دیکھنے ضرور آتے ہیں۔ لیکن اب گاتسک بلی اس کی تیسری وجہ شہرت بن چکی ہے۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image