تازہ ترین

پولیس کی طرف جوہاتھ بڑھائے گا توڑ دیا جائیگا، نگران وزیراعلیٰ پنجاب

پولیس کی طرف جوہاتھ بڑھائے گا توڑ دیا جائیگا، نگران وزیراعلیٰ پنجاب

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ رٹ آف گورنمنٹ قائم کرنے کیلئے پولیس کو فری ہینڈ دیدیا ہے پولیس کی طرف جو ہاتھ بڑھائے گا توڑ دیا جائیگا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ گذشتہ پانچ سے سات دنوں میں ہونیوالے واقعات پر جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے کسی کو حق نہیں کہ پولیس پر الزامات لگائے۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب کاکہنا تھا کہ اگر کسی کو آئی جی اور ڈی پی او پر اعتماد نہیں تو پولیس کی سکیورٹی واپس کردیں، سیاسی سرگرمی کی اجازت ہے یہ نہیں ہوگا کہ پولیس والوں کو گالیاں دو اور کہو کہ انہیں سکورٹی بھی دو۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image