عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے گرفتاری کے بعد میڈیا کو بتایا کہ پولیس نے میرے بچوں کو مارا،میرے ساتھ زیادتی کی۔شیخ رشید کو گرفتاری کے بعد تھانہ آبپارہ پہنچایا گیا جہاں میڈیا کی موجودگی میں شیخ رشید نے نے پولیس اہلکار کو دھکا دیا۔انہوں نے میڈیا سے بات کے دوران تھانے کے باہر پولیس اہلکار کو دھکا دے کر پیچھے کردیا۔واضح رہے کہ شیخ رشید کی گرفتاری کے بعد پولیس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ شیخ رشید نشے کی حات میں تھے۔ان کے پاس مہنگے برانڈ کی شراب برآمد ہوئی ہے۔اس کے علاوہ شیخرشید کے قبضے سے ایم 4رائفل،کلاشنکوف اور آٹو میٹک گن بھی برآمد کی گئی ہے۔
Leave feedback about this