وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام پر بوجھ نہیں ڈالیں گے، عوام پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگا رہے، اپنے ذرائع سے ریونیو بڑھا رہے ہیں۔کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پورے پنجاب کو سیف سٹی بنائیں گے، تمام شہروں کو کیمروں سے کور کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ گندم خریدنے سے جو رقم بچ جائے گی وہ کسان پر خرچ کی جائے گی۔مریم نواز نے کہا کہ اپنی چھٹ اپنا گھر پروگرام کے تحت لوگوں کو پانچ مرلے تک کے گھر بنانے کے لیے فنڈز دیے جائیں گے۔