وزیراعظم شہباز شریف کا آج قوم سے خطاب کاامکان تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کا آج قوم سے خطاب کاامکان

وزیراعظم شہباز شریف کا آج قوم سے خطاب کاامکان

وزیراعظم شہباز شریف کا آج قوم سے خطاب کاامکان

وزیراعظم شہباز شریف کا آج قوم سے خطاب کا امکان ہے۔اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف بجٹ پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔وزیراعظم شہباز شریف اپنے خطاب میں دورہ چین کے حوالے سے بھی بات کریں گے۔گزشتہ روز ٹیکس اصلاحات اور معیشت کی ڈیجیٹائزیشن سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکس چوروں، نادہندگان اور ان کا ساتھ دینے والوں سے نمٹا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بجٹ کی تیاری کے دوران انہوں نے واضح ہدایات دی تھیں کہ اشرافیہ کو ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔شہباز شریف نے کہا کہ پہلی ترجیح ٹیکس کی شرح میں کمی اور ٹیکس دینے والوں کی تعداد میں اضافہ ہے۔

Exit mobile version