پاکستان

پنجگور اور ڈیرہ میں فائرنگ کے 2 واقعات میں 7 افراد جاں بحق

پنجگور اور ڈیرہ میں فائرنگ کے 2 واقعات میں 7 افراد جاں بحق

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا جبکہ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہو گئے دوسری جانب ڈیرہ مراد جمالی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے خاتون سمیت 2 افراد کو قتل کردیا۔لیویز کے مطابق فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پنجگور کے سرحدی علاقے پروم میں پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 5 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک شخص زخمی بھی ہوا۔نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے پانچوں افراد کی میتوں کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔لیویز کے مطابق واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔دوسری جانب ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا کہنا ہے کہ پنجگور کے سرحدی علاقے پروم میں ڈیم پر کام کرنے والے اہکاروں پر حملہ کیا گیا، ڈیم کی دیکھ بھال پر معمور مقامی افراد پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے، لاشوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ترجمان بلوچستان حکومت نے مزید کہا کہ 2 زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، ضلعی انتظامی افسران جائے موقع پر موجود ہیں، واقعے کی تحقیقات کی جاررہی ہیں۔دوسری جانب ڈیرہ مراد جمالی کی تحصیل نصیر آباد کے پولیس تھانہ فلیجی کی حدود گوٹھ بانڑی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے خاتون سمیت 2 افراد کو قتل کردیا۔واقعے کی وجہ سیاہ کاری بتائی گئی ہے جبکہ لاشیں ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردی گئی، ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں۔پولیس نے دوہرے قتلِ کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image