صحت

پنجاب کے 14 اضلاع میں پولیو مہم شروع، پولیو سے پاک معاشرہ ہر فرد کی ذمہ داری ہے، وزیر اعلیٰ

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پولیو سے پاک معاشرہ ہر فرد کی ذمہ داری ہے، ہم مل کر آنے والی نسلوں کو پولیو سے محفوظ بنا سکتے ہیں، پنجاب کے 14 اضلاع میں پولیو مہم شروع کی جا رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے انسداد پولیو کے بین الاقوامی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پولیو سے پاک معاشرے کی قومی ذمہ داری ہر ایک کے کندھے پر ہے، آج کے دن اس بیماری کو جڑ سے ختم کرنے کا عہد کرتے ہیں، ہم مل کر معاشرے کو آنے والی نسلوں کے لیے پولیو سے پاک بنا سکتے ہیں۔

چودھری پرویز الٰہی نے والدین سے اپیل کی کہ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائیں اور موذی مرض سے بچائیں، پولیو کے خاتمے کی خصوصی مہم (ایس این آئی ڈیز) کا آغاز آج ہو رہا ہے، مہم پنجاب کے 14 اضلاع لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، میانوالی، خوشاب، سیالکوٹ، بہاولپور، بہاولنگر، لیہ، ملتان، مظفر گڑھ، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں شروع کی جا رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد میں پولیو مہم 7 ایام کے لیے جاری رہے گی، جبکہ باقی ماندہ اضلاع میں مہم 5 روز تک چلے گی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image