پنجاب کے مختلف اضلاع میں 6 جو ن تک طوفانی بارش کی پیشگوئی پاکستان Roze News
پاکستان موسم

پنجاب کے مختلف اضلاع میں 6 جو ن تک طوفانی بارش کی پیشگوئی

پنجاب کے مختلف اضلاع میں 6 جو ن تک طوفانی بارش کی پیشگوئی

پنجاب کے مختلف اضلاع میں 6 جو ن تک طوفانی بارش کی پیشگوئی

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے 6 جون تک پنجاب کے مختلف اضلاع میں گرد آلود ہواں اور موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی ہے جب کہ پی ڈی ایم اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو موسم کی صورتحال کے حوالے سے الرٹ کر دیا گیا ہے۔ رہا کردیاگیا.ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 6 جون تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔آج سے بارشوں کی موسم کی پیشگوئی، کن شہروں میں بادل برسیں گے۔لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، سرگودھا اور میانوالی سمیت دیگر اضلاع میں بارش اور طوفان کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر کی ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کو موسم کی صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے، شہری آسمانی بجلی سے بچنے کے لیے محفوظ مقامات پر رہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آسمانی بجلی گرنے اور طوفانی صورتحال میں کبھی بھی کھلے آسمان تلے نہ جائیں، ہنگامی صورت حال میں شہری PDMA ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

Exit mobile version