پنجاب کی نگران حکومت نے تحریک انصاف کو الٹی میٹم دیدیا صوبائی نگران وزیراطلاعات نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی 24 گھنٹوں میں دہشتگردوں کو پنجاب پولیس کے حوالے کردے۔ تیس اور چالیس دہشتگردی زمان پارک میں پناہ لیے ہوئے ہیں ۔عامر میر نے کہا کہ انٹیلی جنس رپورٹ اور جیو فینسنگ کے مطابق دہشتگرد زمان پارک میں ہیں ، پی ٹی آئی نے دہشتگردحوالے نہ کیے توقانون حرکت میں آئیگا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت نے گرفتاری سے قبل حملے کی منصوبہ بندی کی تھی ، نو مئی کو ریاست کی رٹ چیلنج کی گئی حملہ آسانی سے روکا جاسکتا تھا لیکن پولیس کو اسلحہ استعمال کرنے کی اجازت نہیں تھی ۔
Leave feedback about this