پنجاب کے مختلف اضلاع میں 7 اگست تک مون سون بارشیں متوقع ہیں ۔ پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کی شدت میں کمی کے امکانات ہیں ۔پنجاب کے دریاﺅں میں سیلابی صورتحال نارمل ہورہی ہے ، تربیلا ، چشمہ اور کالا باغ کے مقام پر پانی کا بہاﺅ نارمل ہے ۔اس کے علاوہ جسٹر ، شاہدرہ بلوکی ، دریائے جہلم اور چنات میں بھی پانی کا بہاﺅ نارمل ہے جبکہ دریائے ستلج میں ہیڈ سلیمانکی اور اسلام کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے ۔چار سے چھ اگست کے دوران دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے ۔
پنجاب میں 7 اگست تک مون سون بارشیں متوقع ہیں ، پی ڈی ایم اے

پنجاب میں 7 اگست تک مون سون بارشیں متوقع ہیں ، پی ڈی ایم اے