لاہور: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پیٹرول ذخیرہ کرنے والے پمپس، ڈپوز اور ایجنسیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم جاری کردیا۔اپنے بیان میں آئی جی نے کہا کہ ناجائز ذخیرہ اندوزی سے پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والے مالکان کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں کی جائیں، آر پی اوز اور ڈی پی اوز ناجائز ذخیرہ اندوزی کرنے والے ڈپوز اور ایجنسیوں کے خلاف ذاتی نگرانی میں کاروائیوں کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کرکے شہریوں کیلئے مشکلات اور پریشانی کا باعث بننے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، ناجائز منافع کے لالچ میں پٹرول کی فروخت روکنے والے ڈپو مالکان کے خلاف زیرو ٹالرینس کے تحت سخت کاروائی میں تاخیر نہ کی جائے۔دوسری جانب پنجاب کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو تاحال پیٹرول اور ڈیزل کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ مختلف علاقوں میں پمپ مالکان نے قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر سپلائی محدود کردی ہے۔
Leave feedback about this