پاکستان

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر، الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کا شکار ہو گئے، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی، پنجاب حکومت تاخیر کے ذریعے آئین، قانون اور سپریم کورٹ احکامات کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے حکم دیا کہ پنجاب حکومت 7 روز میں بلدیاتی حکومت کا قانون بنائے، اگر بلدیاتی قانون نہ بنا تو پنجاب میں سابقہ قانون پر بلدیاتی انتخابات لڑائیں گے، اگر پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات پر تعاون نہیں کیا تو توہین کی کارروئی کا آغاز کریں گے۔

سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ 10 ماہ سے پنجاب میں بلدیاتی حکومت نہیں، کوئی بھی حکومت بلدیاتی انتخابات کرانا نہیں چاہتی، پنجاب حکومت کے ساتھ مزید کوئی اجلاس نہیں کریں گے، بلکہ اب فیصلہ کریں گے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image