پنجاب حکومت نے آٹے کی قلت دور کرنے کیلئے قیمت میں اضافے کا فیصلہ کرلیا۔ہمارے نمائندے کے مطابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں صوبے میں آٹے کے بحران کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔اجلاس میں محکماہ وراک نے آٹے کی قلت ختم کرنے کیلئے تجاویز پیش کیں اور قیمت میں اضافے کی تجویز بھی دی جس پر کابینہ نے تجاویز کومنظور کرلیا۔محکمہ خوراک کی تجویز فلور ملز کو فروخت کی جانے ورالی سرکاری گندم کی قیمت میں 750روپے اضافہ کیا جائیگا جس کے بعد سرکاری گندم کی قیمت2300روپے سے بڑھ کر3050روپے ہوجائے گی۔
Leave feedback about this