لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے نادار فنکاروں کی فلاح وبہبود کیلئے ایک ارب ر وپے کے فنڈز پر مشتمل ٹرسٹ قائم کرنے کا اعلان کیا۔ فنکاروں کیلئے خصوصی ٹرسٹ کے قیام کیلئے باقاعدہ قانون سازی کی جائے گی جبکہ امدادی فنڈز کی تقسیم کا طریقہ کار طے کرنے کیلئے بورڈ آف ٹرسٹی قائم کردیا گیا ہے جس کے سربراہ وزیر اعلیٰ پنجاب ہیں۔سیکرٹری اطلاعات بورڈ آف ٹرسٹی کے سیکرٹری قومی خان،سید نور،سہیل خان،نعمان اعجاز،جاوید شیخ،افتخار ٹھاکر، قیصر پیا،ثمینہ احمد،فیاض الحسن چوہان اور ٹھاکر لا ہور ممبر ہونگے۔