اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن کی تاریخوں پر نظر ثانی درخواست دائر کردی الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں پنجاب اور کے پی میں انتخابات کے کیس میں 14 مئی کو الیکشن کے عدالتی فیصلے پر نظر ثانی کیلئے درخواست دائر کی ہے ۔الیکشن کمیشن نے عدالت عظمیٰ سے اپنے چار اپریل کے فیصلے پر نظر ثانی کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار عدلیہ کو حاصل نہیں ، آئین بنانیوالوں کنے عدلیہ کو یہ حق نہیں دیا کہ وہ انتخابات کیلئے تاریخ دے الیکشن کمیشن نے درخواست میں کہا ہے کہ آئین نے اداروں کے اختیارات کو بالکل واضح کررکھا ہے اس لیے سپریم کورٹ نے پنجاب میں انتخابات کی تاریخ دے کر طے شدہ قانون کو تبدیل کیا لہذاسپریم کورٹ پنجاب میں انتخابات کی تاریخ دینے کی غلطی کودرست کرے ۔
پنجاب اور کے پی میں الیکشن کی تاریخ پر نظر ثانی درخواست دائر

الیکشن 8 فروری کو ہی ہونگے، سپریم کورٹ کے حکم پر عام انتخابات 2024 کا شیڈول جاری