پنجاب اسمبلی میں نئے اسپیکر کا انتخاب آج شام 4 بجے ہو گا، تحریک انصاف کے سبطین خان اور مسلم لیگ ن کے سیف الملوک کھوکھر مدمقابل ہوں گے۔
چودھری پرویز الٰہی کے وزیر اعلیٰ منتخب ہو جانے کے بعد اسپیکر کی خالی کرسی کے لیے پنجاب اسمبلی میں آج شام 4 بجے انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔
واضح رہے کہ نئے اسپیکر کے انتخاب کے لیے قرارداد پہلے ہی منظور کر لی گئی ہے، قرارداد پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ بشارت نے پیش کی، جبکہ ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لیے بھی ایک قرارداد منظور کی گئی۔
نئے اسپیکر کے انتخاب کے لیے پی ٹی آئی اور ن لیگ نے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں، پی ٹی آئی کی جانب سے سبطین خان نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، جبکہ ن لیگ کی جانب سے سیف الملوک کھوکھر امیدوار ہیں۔