سی ٹی ڈی کی جانب سے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران نو دہشتگرد گرفتار کرلیے گئے۔لاہور ، فیصل آباد ، گوجرانوالہ ، بہاﺅلپور ،بہاﺅلنگر ، سیالکوٹ اور حافظ آباد میں کی گئیں ۔ لاہور سے کالعدم ٹی ٹی پی کی مالی مدد کرنیوالے دو افراد گرفتار ہوئے ہیں۔گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے بارودی مواد ، دو ہینڈ گرینڈ اور نقدی سامان بھی برآمد کیاگیا ہے ۔سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق گرفتار دہشتگردوں میں عبدالرحمن ، عبدالوحید عظیم ، سفیان ، صدیق ، سجاد جٹ ، عمران علی اور عمر فاروق شامل ہیں ۔سی ٹی ڈی کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشتگرد مختلف شہروں میں حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے ۔
Leave a Comment