پشاور میں ریڈیو پاکستان کی عمارت کامرکزی گیٹ توڑنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتا رکرلیا پولیس کے مطابق ملزم محمد عمرنے گیٹ توڑنے کے بعد فروخت کردیاتھا ، ملزم کا ساتھی بھی حراست میں ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ریڈیو پاکستان کامرکزی گیٹ برآمد کرلیا گیا ہے جو کہ ملزم نے ہشت نگری میں کباڑ کی دکان میں نو ہزا ر روپے میں فروخت کیاتھا۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ریڈیو پاکستان کے مرکزی دروازے پر دھاﺅا بولنے والے کی شناخت کا عمل جار ی ہے۔
پشاور میں ریڈیو پاکستان کی عمارت کامرکزی گیٹ توڑنیوالا ملزم گرفتار
