جرائم

پشاور میں جرائم کی شرح میں اضافہ، 2 ماہ میں 74 افراد قتل

police پشاور میں جرائم کی شرح میں اضافہ، 2 ماہ میں 74 افراد قتل

پشاور: پشاور میں رواں سال کے پہلے 2 ماہ میں جرائم کی شرح میں مسلسل اضافہ ہوا ہے تفصیلات کے مطابق دستاویز کے مطابق رواں سال جنوری میں 32 افرا د قتل ہوئے اور 57 اقدام قتل کے واقعات ہوئے اسی طرح فروری میں 42 افرا د قتل اور 69 اقدام قتل کے واقعات رپورٹ کیے گئے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ دوماہ کے دوران 74 افرا د قتل، 126 اقدام قتل، اغواکے 10, 2 افراد لاپتا اور 54 چوری کے واقعات رپورٹ کئے گئے۔ جنوری اور فروری میں ڈکیتی کے 37, 37 موٹرسائیکل چوری کے 25 اور چھیننے کے 34 چوری کے دوران تشدد کے 41 واقعات رپورٹ ہوئے۔ ایس ایس پی آپریشنز ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ جرائم پر قابو پونے کیلئے کارروائیاں تیز کردی ہیں اور شہر میں جگہ جگہ ناکہ بندیاں کی گئی ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image